• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے سپریم کورٹ مولانا ہدایت الرحمٰن کی رہائی کی خوشخبری دیگی: سراج الحق

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ امید ہے سپریم کورٹ مولانا ہدایت الرحمٰن کی رہائی کی خوش خبری دے گی۔

یہ بات امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ پر 100 فیصد جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، امید ہے کہ سپریم کورٹ انصاف کرے گی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کا یہ بھی کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن گوادر کے لوگوں کےحقوق کے لیے کوشاں تھے۔

قومی خبریں سے مزید