زمان پارک میں پناہ لیے ملزمان کو پولیس کے حوالے کرنے کا الٹی میٹم ختم ہوگیا، لاہور میں پولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے چاروں اطراف موجود ہے، لاہور پولیس کے مطابق زمان پارک جانے والے راستے مکمل بند ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور نے پولیس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے قریب کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔
لاہور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زمان پارک جانے والے راستے مکمل بند ہیں۔