• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کی نمائندگی کرنیوالے فٹبالر عیسیٰ سلیمان پاکستان سے کھیلنے کیلئے کلیئر

فوٹو: انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر عیسیٰ سلیمان
فوٹو: انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر عیسیٰ سلیمان

انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے فٹبالر عیسیٰ سلیمان پاکستان سے کھیلنے کے لیے کلیئر ہو گئے۔

فیفا نے پی ایف ایف کی درخواست پر عیسیٰ سلیمان کو پاکستان سے کھیلنے کا اہل قرار دے دیا۔

عیسیٰ سلیمان اس سے قبل انگلینڈ انڈر 20 ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اور  2017 میں انگلش ٹیم کے ساتھ جونیئر یورپین چیمپئن شپ بھی جیت چکے ہیں۔

انگلینڈ میں پیدا ہونے والے عیسیٰ کے والدین پاکستانی ہیں۔

ایک ملک سے آفیشل فٹبال کھیلنے کے بعد دوسرے ملک سے کھیلنے کے لیے فیفا کلیئرنس درکار تھی۔

پی ایف ایف کی جانب سے تمام دستاویزات جمع کرانے کے بعد عیسیٰ کو کلیئرنس مل گئی۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ عیسیٰ سلیمان فوری طور پر پاکستان کی نمائندگی کے اہل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیفینڈر کی پوزیشن پر کھیلنے والے عیسیٰ سلیمان ساف کپ کھیل سکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید