نوشہرہ (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے رہنماپرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پارٹی پرپابندی کی کوشش کی گئی تو پی ٹی آئی نئے نام سے سیاست کرے گی۔جیو نیوز سے ٹیلی فون پر بات چیت میں پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی پارٹی سے جاتا ہے تو کوئی آتا ہے‘ اس سے پارٹی پرکوئی اثر نہیں پڑےگا۔ان کا کہناتھاکہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔