• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کیلئے آئی سی سی کی کوششیں تیز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کوششیں تیز کردیں۔

آئی سی سی کے مطابق آئی او سی کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کر کے انڈین مارکیٹ سے بڑی کمائی کرسکتی ہے۔

اس حوالے سے آئی سی سی کا مؤقف ہے کہ آئی او سی بھارت سے میڈیا رائٹس کی مد میں 130 سے 260 ملین ڈالر کما سکتا ہے۔

پیرس 2024 اولمپکس کے لیے آئی اوسی کی انڈین مارکیٹ کے لیے میڈیا رائٹس 31 ملین ڈالر تک محدود رہے

آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ کے 1 ارب سے زیادہ فینز ہیں، 90 فیصد شائقین چاہتے ہیں کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جائے۔

لاس اینجلس کے سابق میئر اور بھارت میں امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے کہا ہے کہ امریکا کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا خواہشمند ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے لیے آئی سی سی جے شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بنا چکا ہے۔

آئی سی سی کی تجویز ہے کہ اولمپکس میں مرد و خواتین کی 6،6  کرکٹ ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ پر کھیلیں۔

رپورٹس کے مطابق کرکٹ کو شامل کرنے کا حتمی فیصلہ ممبئی میں آئی او سی کی اکتوبر میں ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید