• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ایئرپورٹ پر بھی چہرے شناخت کرنے والا جدید ترین نظام فعال کردیا گیا


ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی جدید ترین فیشل ریکوگنیشن نظام فعال کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے بعد ملتان چوتھا ایئرپورٹ ہے جہاں چہرے شناخت کرنے والے جدید ترین کیمروں کا سسٹم فعال ہوا ہے۔ 

پاکستان کے ایئرپورٹ پر یہ سسٹم لگانے میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) نے تعاون کیا ہے۔ 

جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سسٹم کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے متعلقہ عملے کو ملتان ایئرپورٹ پر تربیت فراہم کی گئی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق یہ نظام بارڈر مینجمنٹ ایجنسیوں کیلئے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔ 

بارڈر مینیجمنٹ ایجنسیز اس نظام کی مدد سے غیر قانونی بین الاقوامی نقل و حرکت کو روک سکیں گی۔

ترجمان کے مطابق پی سی اے اے اور جاپانی حکومت کے مابین ملکی ائرپورٹس پر سیکیورٹی نظام میں مسلسل بہتری کے لئے تعاون جاری رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید