• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران اسماعیل—فائل فوٹو
عمران اسماعیل—فائل فوٹو

سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی کراچی میں گرفتار کر لیا گیا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو درخشاں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی گرفتاری سرکاری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ہاتھوں ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران اسماعیل کو ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈیفنس سے گرفتار کیے گئے عمران اسماعیل کو کراچی شرقی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتاری کی گئی ہے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عمران اسماعیل شارعِ فیصل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

سابق گورنر سندھ کے خلاف رینجرز کی چوکی، جیل کی گاڑی، بس اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات پہلے سے درج ہیں۔

ان مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر 20 رہنما بھی نامزد ملزم ہیں۔

قومی خبریں سے مزید