پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی نے انکشاف کیا کہ مجھے امریکا میں ناسا کے اسپیس اسٹیشن میں مفت انٹری مل گئی تھی۔
فرحان علی آغا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے ڈرامے’تیرے بن‘ کی مقبولیت کے حوالے سے بات کی۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو اب دنیا میں بہت مقبولیت حاصل ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ جو بھی ڈرامہ پاکستان میں مقبول ہوتا ہے اسے بیرون ممالک میں بھی شاندار پذیرائی ملتی ہے۔
فرحان علی آغا نے بتایا کہ پاکستانی اداروں سے آٹو گراف لینے کے لیے پاکستان سے زیادہ بیرون ملک ایئرورٹس پر مداحوں کی قطاریں لگی ہوتی ہیں۔
اُنہوں نے امریکا میں پیش آیا ایک دلچسپ واقعے کے بارے میں بتایا کہ میں حال ہی میں ایک میٹ اینڈ گریٹ سیشن کے لیے امریکا میں موجود تھا اور ہم لوگ ’ناسا کے ایک اسپیس اسٹیشن‘ جانا چاہتے تھے۔
اُنہوں نے بتایا کہ وہاں پر اتفاق سے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے مداح بھی موجود تھےتو ہمیں ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ مداح نے ہماری بغیر ٹکٹ کے ہی انٹری کروادی۔