متحدہ عرب امارات نے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ ابوظبی سے امارات نیوز ایجنسی کے مطابق فیصلہ یکم مئی 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔
اماراتی حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات آئل کی فروخت پالیسی میں خودمختاری حاصل کرے گا۔
امارات نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی تیل مارکیٹ پر فیصلے کے اثرات متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا قیام 1960ء میں عمل میں آیا تھا۔ سعودی عرب، ایران، عراق اور کویت اوپیک کے اہم رکن ہیں۔
اوپیک پلس میں روس سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ اوپیک اور اوپیک پلس آئل کی پیداوار اور قیمتوں کا تعین کرتے ہیں۔
تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کا بنیادی مقصد عالمی تیل کی منڈی کو مستحکم رکھنا اور رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔