• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی ٹیم کو وہ نہیں ملا جو لینے آئی تھی، افتخار گھمن

عمران خان کے چیف سیکیورٹی آفیسر افتخار گھمن نے کہا ہے کہ حکومتی ٹیم جو لینے آئی تھی، وہ ان کو نہیں ملا۔

زمان پارک لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں افتخار گھمن نے کہا کہ حکومتی ٹیم نے کہا یہاں پر کچھ لوگ ہیں، ہم نےانہیں آنے دیا، ٹیم نے کچھ نام دیے، ہم نے کہا یہاں ایسا کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیم جو لینے آئی تھی وہ ان کو نہیں ملا، ٹیم جب دوبارہ سرچ وارنٹ لے کر آئے گی تو تلاشی دے دیں گے۔

عمران خان کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے مزید کہا کہ حکومتی ٹیم مطمئن ہو کر گئی ہے، حکومتی ٹیم جب بھی آئے گی خوش آمدید کہیں گے، سرچ وارنٹ کےساتھ آئیں ہم ویلکم کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید