• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں 14 تا 20 فیصد اضافہ منظور، نوٹیفکیشن جاری

ڈرگ ریگولیٹری اتھاری (ڈریپ) نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ڈریپ نوٹیفکیشن کے مطابق جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 14 فیصد جبکہ دیگر تمام ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کی اجازت دی گئی ہے۔

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ کی اکنامک ایڈوائزی کمیٹی نے دی تھی۔

ڈریپ کا پالیسی بورڈ قیمتوں کےتعین کا 3 مہینے بعد دوبارہ جائزہ لے گا، ڈالر کی قدر میں کمی کی صورت میں ادویات کی قیمتوں میں کمی بھی کی جاسکتی ہے۔

صحت سے مزید