• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج سے اظہار یکجہتی: ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی ریلیاں نکالی گئیں

9 مئی کے واقعات کے خلاف پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے سیاسی، مذہبی اور سول سوسائٹی کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی ریلیاں نکالی گئیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہے تو ہم اور پاکستان ہے، 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں اور جو لوگ ان میں ملوث ہیں ان کی سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حیدرآباد پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ اور سنی رابطہ کونسل نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلیاں اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک نکالی گئیں۔

لاڑکانہ میں عالمی مجلس امن برائے بین المذاہب کے زیر اہتمام پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ مقررین نے پاک فوج کی خدمات اور عسکری شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

نواب شاہ میں پاک فوج کی حمایت میں مجلس قائد اعظم پاکستان نے حسینی روڈ سے پریس کلب تک ریلی نکالی۔

جامشورو، ٹنڈومحمد خان، بدین، مٹیاری، سجاول، کندھ کوٹ، تھرپارکر، دادو سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔

ملتان میں سول سوسائٹی کی جانب سے ملتان کینٹ میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ آرمی تنصیبات پر حملہ آوروں کو سخت ترین سزا دی جائے۔

منڈی بہاءالدین میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے علما کونسل اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔

اس کے علاوہ گوجرہ، بہاولپور، بنوں، چارسدہ، مانسہرہ، استور، میرپور آزاد کشمیر سمیت دیگر شہروں میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئیں۔

خاص رپورٹ سے مزید