• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی، 157 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا، کے ایس ای100انڈیکس میں 157 پوائنٹس کا اضافہ،54.60 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 45 ارب 85 کروڑ 19 لاکھ روپے کا اضافہ، کاروباری حجم بھی 18.80 فیصدزیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ملک کی سیاسی ومعاشی بے یقینی کی فضا میں جمعہ کو ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے بعد پہلے سیشن میں 100انڈیکس 88 پوائنٹس تک کم ہو گیا تاہم دوسرے سیشن میں مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے صورتحال بدل گئی اور مارکیٹ کا اختتام 157.11 پوائنٹس کے اضافے سے 41599.19 پوائنٹس پر ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 28.26 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 14788.35 پوائنٹس تک ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 202.37 پوائنٹس کے اضافے سے 27644.47 پوائنٹس پر آگیا، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 315 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،172کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،115 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 28 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 45 ارب 85 کروڑ 19 لاکھ 23ہزار روپے کے اضافے سے 6263 ارب 75 کروڑ 63 لاکھ 74ہزار روپے ہو گئی ،کاروباری حجم جمعرات کی نسبت ایک کروڑ 90 لاکھ 55ہزار شیئرز کے اضافے سے 12 کروڑ 3 لاکھ 73ہزار شیئرز پر پہنچ گیا، مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال، ایئر لنک، سیریلے اینڈ کو، یونٹی فوڈ اور پاک پیٹرولیم سر فہرست رہے،جمعہ کو سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ یونی لیور فوڈ اور نیسئلے پاکستان کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جو کہ 1000.00 روپے اور 166.25 روپے فی شیئرز تھا جبکہ سب سے زیادہ کمی رفحان میز اور خیبر ٹیکسٹائل کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 349.99 روپے اور 57.75 روپے فی شیئرز تھی۔

بزنس سے مزید