اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی سادات اور کیانی برادریوں کے وفد نے سعید محمد علی بخاری ایڈووکیٹ کی قیادت میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہم کرپشن کیخلاف عمران خان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپشن سے پاک نظام قائم کرنا چاہتی ہے‘ حکومت نے ٹی او آرز پر تاخیری حربے جاری رکھے تو تحریک انصاف پوری قوت سے احتجاجی تحریک شروع کر دیگی۔