لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ PKLI لاہور کا دورہ کیا. صفائی انتظام بہتر کر نیکی ہدایت بھی کی،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کیلئے جدید مشینری ،آلات منگوا ئیں گے،وزیراعظم نے زیر صدارت پی کے ایل آئی میں غریبوں کی علاج کے لیے جاری پروگرامز پر جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی میں جدید علاج کی سہولتوں کو غریب مریضوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل استعمال کیا جائے. انہوں نے مزید ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی میں جدید علاج کے لیے درکار جدید آلات کے حصول کے لیے انتظامی مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ کالج کے پراجیکٹ میں فنی تعلیم کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے. مزید برآں وزیراعظم نے پی کے ایل آئی میں صفائی ستھرائی کے انتظام کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی پی کے ایل آئی دورہ اور منعقدہ اجلاس میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی، نگر ان صوبائی وزیر برائے ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، چیئرمین پی کے ایل آئی ڈاکٹر سعید اختر، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی کے ایل آئی میں زیر علاج مریضوں اور تعینات ڈاکٹرز سے بھی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی کے ایل آئی میں تعینات ڈاکٹرز دستیاب وسائل کو خلوص نیت سے غریب مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کریں. انہوں نے مزید کہا کہ غریب مریضوں کے لیے جدید علاج کا یہ ادارہ خلوص نیت اور خدا کی خوشنودی کے لیے بڑی محنت سے بنایا تھا وفاقی اور صوبائی حکومت اسے مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے کوشاں ہے۔