ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈرگ ریزسٹنس ٹائیفائیڈ کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے ڈائریکٹر ہیلتھ کو کیسز کی تصدیق کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
اُنہوں نے بتایا ہے کہ ڈرگ ریزسٹنس ٹائیفائیڈ میں انسداد ٹائیفائیڈ کی عام دوائیں مریض پر اثر نہیں کر رہی ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ مریضوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی سامنے آ رہی ہے۔
ترجمان محکمۂ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حوالے سے شہر کے نجی اور سرکاری اسپتالوں کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔