• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جناح اسپتال میں لائف سیونگ ادویات کا بحران

جناح اسپتال کراچی ـــ فائل فوٹو
جناح اسپتال کراچی ـــ فائل فوٹو

کراچی کے جناح اسپتال کو لائف سیونگ ادویات کے بحران کا سامنا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اہم انجکشنز ختم ہونے پر جناح اسپتال میں متعدد آپریشنز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ انڈواسکوپی کے لیے درکار انجیکشن اور وٹامن ’کے‘ کا اسٹاک بھی ختم ہوگیا جبکہ اسپتال میں انسولین سرنجز اور کینولا تک دستیاب نہیں ہے۔ 

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ملتوی نہیں ہوئے، ادویات موجود ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مزید ادویات کی فراہمی نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد ممکن ہوگی۔

صحت سے مزید