وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خودکش دھماکے کی مذمت کی اور انکی خیریت بھی دریافت دی۔
وزیر اعظم اسلام آباد سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا۔
وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور واقعے میں ملوث عناصر سے متعلق آگاہ کریں گے۔
انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے گفتگو میں مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا اور کہا کہ الحمدللّٰہ آپ خودکش حملے میں محفوظ رہے۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ زندگی موت اللّٰہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی ہے سب کے حوصلے بلند ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امن قائم کرنے کےلیے بلوچستان پر خصوصی توجہ دینی ہو گی۔