پشاور میں توڑ پھوڑ میں ملوث دو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ 22 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار 24 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
18 سال سے کم عمر جہانزیب کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشتگردی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔