پشاور میں ریڈیو پاکستان میں آگ لگانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور پولیس کے مطابق ملزم موسیٰ خان کو علاقہ پخہ غلام سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج ہے، ملزم کی شناخت مختلف ویڈیوز کے ذریعے کی گئی ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نادرا کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا اور پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی آگ لگا دی تھی۔