جنوبی امریکا کے ملک گیانا میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگ گئی۔ جارج ٹاؤن سے ایمرجنسی حکام کے مطابق ہاسٹل میں آگ لگنے سے 19 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔
ایمرجنسی حکام نے مزید بتایا کہ ہاسٹل میں موجود 20 بچوں کو بچا لیا گیا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔