وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یوم تکریم شہدا سے متعلق عام تعطیل کا زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن زیر گردش تھا کہ 25 مئی کو یومِ تکریمِ شہداء پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وزیر اطلاعات نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔