• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں اور سیاسی جماعت کے ترجمانوں میں فرق کرنا ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں صحافیوں اور سیاسی جماعت کے ترجمانوں میں فرق کرنا ہوگا، جو صحافی سیاسی جماعتوں میں شامل ہو جائیں وہ صحافی کے حقوق کا دعویٰ نہیں کر سکتے۔ منگل کو برطانوی صحافی سکندر کرمانی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی ایک صحافی کا نام بتائیں جو ہماری حکومت میں لاپتہ ہو، اسے گولی ماری گئی ہو، اغواءکیا گیا ہو یا اس کی پسلیاں توڑی گئی ہوں۔ صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران ریاض صحافی نہیں، سیاسی جماعت کا ترجمان ہے، جو صحافی سیاسی جماعتوں کی ترجمانی کرے یا تشدد کو ہوا دے تو اسے ان صحافیوں کے ساتھ نہ ملایا جائے جو آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہوں۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو ان کے دور میں عالمی صحافتی تنظیم نے میڈیا پریڈیٹر کا خطاب دیا جبکہ شہباز شریف کے دور میں پاکستان کے میڈیا فریڈم انڈیکس میں سات درجے بہتری آئی، عمران خان نے اپنے دور میں صحافیوں کو گرفتار کروایا، ان کی آواز بند کی، ان کے چلتے پروگرام بند کئے، ٹی وی چینلز بند کئے جبکہ ہمارے دور میں تمام ٹی وی چینلز چل رہے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید