• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح

کراچی(نیوزڈیسک)عرب میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام ریاض میں منعقدہ ایک تقریب میں سعودی عرب کے پہلے انگریزی ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح کیا گیا، تقریب میں لائیو میوزک اور موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگریزی ریڈیو اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقادایف ایم دی ایم بی سی لاؤڈ کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں مشہور شخصیات سمیت انفلونسرز نے بھی شرکت کی۔ایم بی سی لاؤڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) کا کہنا ہے کہ یہ سعودی عرب میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے، ہمارے پاس انگریزی بولنے والے بہت سے سعودی نوجوان ہیں اس کے علاوہ نئی ملازمت کیلئے غیر ملکی نوجوان بھی آرہے ہیں جو نئے شعبوں میں نئے ساتھیوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید