• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے پرواز کی منسوخی، جاپانی ڈپٹی قونصل جنرل کوئٹہ میں اہم ملاقاتیں نہ کرسکے

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز میں پہلے تاخیر اور بعد میں منسوخ ہونے کے سبب جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل یاسوشی ناکاگاوا کا دورہ کوئٹہ منسوخ ہوگیا، جس کے سبب وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان کو بھی انتظامیہ سمیت معذرت کرنا پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم شاہ اور بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ایڈوائزر سید فیروز شاہ کی جانب سے جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل کو کوئٹہ کے دورے کی دعوت دی گئی تھی جہاں ان کی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقددوس بزنجو اور گورنر بلوچستان ملک ولی کاکڑ اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی سے ملاقات طے تھی۔

تاہم 22 مئی پیر صبح 10 بجے کراچی سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز PK310 ایک ایک گھنٹہ تاخیر ہوتے ہوئے شام پانچ بجے منسوخ کردی گئی جس کے سبب کوئٹہ میں جن اہم شخصیات سے جاپان کے ڈپٹی قونصل جنرل کو ملاقات کرنا تھی ان سب سے کوئٹہ میں جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم شاہ نے معذرت کی اور جاپانی سفارتکار اور بلوچستان کی اہم شخصیات کی ملاقات کو اگلے کسی موقع کےلیے ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ جاپانی سفارتکار بلوچستان کے حالات میں بہتری کے بعد ایک طویل عرصے کے بعد کوئٹہ کا دورہ کررہے تھے جو پی آئی اے کی پرواز کی منسوخی کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید