اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے اپنی جان کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط کے ذریعے بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی درخواست کی ہے انکا کہناہے میرے قتل کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے جسکی ذمہ داری پارٹی قیادت پر ڈالی جائیگی چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ ان خدشات کے پیش نظر جلد ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں مراد سعید نے خط میں لکھا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں ضمانت کے باوجود میری غیر موجودگی میں میرے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین اور ملازمین کو ہراساں کیا جا رہا ہے مراد سعید نے چیف جسٹس سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں کسی عدالتی فورم پر کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کر سکتا ریاست کے ماورائے آئین اقدامات سے میرا انصاف تک رسائی کا بنیادی حق معطل کر دیا گیا ہے ، امید ہے یہ خط نظر انداز کئے گئے ریکارڈ کا حصہ نہیں بنے گا ۔