• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،قتل اور خودکشی کی وارداتوں میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

صوابی( نمائندہ جنگ )ضلع صوابی میں قتل اور خود کشی  کی وارداتوں میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق مسماۃ ( ح)دختر شیرافضل سکنہ مانیری پایاں نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن مسماۃ (ز)زوجہ شیر ولی کو گزشتہ رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل و ملزمان معلوم نہ ہو سکی مرسلین ولد کچکول سکنہ موسیٰ بانڈہ نے زخمی حالت میں تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس نے خود پر بندوق  سے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں چل بسا وجہ خود کشی گھریلو تنازغہ بیان کی گئی ہے ،
تازہ ترین