صوابی( نمائندہ جنگ ) انجمن تاجران صوابی سٹی کے صدر فضل امین نے تنظیم کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ ضلع صوابی کے عوام کی پریشانیوں اور تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے صوابی بازار میں ایک اور سٹینڈ کے قیام کی منظوری دی جائے کیونکہ جنرل بس سٹینڈ صوابی کے مالکان انتظامیہ کی ملی بھگت سے ٹرانسپورٹروں سے غیر قانونی طور پر ناجائز ٹیکس اور شیڈول ٹیکس سے کئی گنا زائد ٹیکس وصول کررہے ہیں جس کا خمیازہ عوام کو بھاری بھر کم کرایوں کی صورت میں ادا کرنا پڑتا ہے جب کہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس کے علاوہ موجودہ بس اسٹینڈ میں کسی قسم کی سہولیات میسر نہیں ۔