• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو جنوبی ایشیا کا غریب ترین ملک بنا دیا گیا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا غریب ترین ملک بنا دیا گیا ہے۔ 11 کروڑ افراد خط غربت سے نیچے ہیں۔ 85 فیصد لوگ پانی کے سبب پھیلنے والی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں۔

اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے آج تک شہدا نے قربانیاں دیں۔ جس پاکستان کیلئے شہادتیں دی گئیں آج اس پاکستان کو کچھ لوگوں نے تماشا بنا دیا ہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے قابل طلبہ کی ملک میں رہنے کی خواہش ہی ختم کر دی۔ بے امنی اور عدل و انصاف نہ ہونے سے سرمایہ کار ملک چھوڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے مجھے اور کارکنان کو بارود سے محفوظ رکھا۔ آج کا دن شہدا سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے ناموں سے ان لوگوں نے بے روزگاری اور بےامنی دی۔ یہ ایک ہی الزام لگاتے ہیں کہ دوسرے کا گند صاف کر رہے۔ 

سراج الحق نے کہا کہ پاکستانیوں کو آٹے کے ٹرک اور لنگر خانوں کے پیچھے لگا رکھا ہے۔ میں بلٹ پروف گاڑی کے بغیر تھا کیونکہ محفوظ پاکستان کا تصور چاہتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید