وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی کو پانی فراہم کرنے کے کے فور منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔
کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے بینکوٹ میں کے 4 منصوبے کے سنگِ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سنگِ بنیاد رکھا۔
تقریب میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر احسن اقبال، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ،وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور چیئرمین واپڈانے شرکت کی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں۔
کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پی اےایف بیس فیصل پر استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایکسپو سینٹر کراچی میں ٹیکسٹائل ایکسپو ’ٹیکسپو‘ کا افتتاح کر دیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’ٹیکسپو‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر ہماری انڈسٹری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، یہ ہماری ایکسپورٹ کا بھی مرکز ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مسائل کے باوجود پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری ترقی کر رہی ہے، سرمایہ کار پاکستان میں آ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کاروباری افراد کی انتھک محنت کے باعث ٹیکسٹائل کا شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئندہ ہفتے پری بجٹ میٹنگز شروع ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی برآمدات کا 60 فیصد ہے، تاجروں کو برآمدات بڑھانے کے لیے جو معاونت درکار ہو گی فراہم کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ منفرد آئیڈیاز دینے والوں کا خیر مقدم کیا جائے گا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین اور معاون ماحول فراہم کریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔
کراچی میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سرمایہ کاروں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات کے دوران وہ آئندہ بجٹ کے سلسلے میں سرمایہ کاروں کی تجاویز بھی سنیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے 4 کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 3 روزہ ٹیکسٹائل نمائش ٹیکسپو 2023ء آج سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔
ٹیکسپو میں 300 سے زائد نمائش کنندگان، معروف ڈیزائنرز اور ماہرین شرکت کریں گے۔
نمائش میں پاکستانی ٹیکسٹائل اور چمڑے کی صنعت کو پیش کیا جائے گا۔
آسٹریلیا، بنگلا دیش، بیلجیئم، چین، جاپان، کولمبیا اور مصر ٹیکسپو میں شرکت کریں گے۔
فرانس، جرمنی، ایران اور 48 غیر روایتی مارکیٹوں سے خریدار ٹیکسپو میں شریک ہوں گے۔
ٹیڈاپ کے سی ای او زبیر موتی والا کا اس ضمن میں ایک بیان میں کہنا ہے کہ ٹیکسپو میں شریک تمام مندوبین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ نمائش پاکستانی ٹیکسٹائل اور لیڈر شعبے کی صلاحیت اجاگر کرے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیکسپو 2023ء کے آخری 2 روز فیشن شوز کا انعقاد بھی ہو گا، نمائش کے پہلے روز گورنر ہاؤس کراچی میں ثقافتی شو منعقد ہو گا۔
سی ای او ٹیڈاپ زبیر موتی والا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکسپو 2023ء پائیدار فیشن اور ٹیکسٹائل کی ایک دلچسپ نمائش اور میلہ ثابت ہو گا۔