• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ڈیپ 7 اپریل سے 3 روزہ ٹیکسٹائل سیکٹر ٹیکسپو کا انعقاد کریگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ڈی اے پی 7 اپریل 2016ء نے تین روزہ ٹیکسٹائل سیکٹر ٹیکسپو کا انعقاد کرنے کا اعلان کردیا ہے،یہ نمائش ایکسپو سینٹر کراچی میں 10 اپریل 2016ء تک جاری رہے گی۔ نمائش ایکسپو سینٹر کراچی کے 4 ہالز میں منعقد ہوگی جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی مکمل ویلیو چین ڈسپلے کی جائے گی۔ ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز نے ہالز کے کئی اسٹالزبک کرلئے ہیں۔ اس ایونٹ کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں ٹیکساٹائل کے درآمد کنندگان کے ساتھ پاکستان کی برآمدات کا ایک مضبوط کاروباری تعلق قائم کرنا ہے۔ٹی ڈیپ اعلامیہ کے مطابق ٹیکسپو ٹیکسٹائل کے 223 نمائش کنندگان کی بیش قدر ٹیکسٹائل اور ہائی اینڈ فیشن کے ساتھ چار ہالز میں منعقد کی جا رہی ہے بہت سے معروف برانڈ ز نے ٹیکسپو کے لیے جگہ مختص کرالی ہے۔ نمائش کنندگان کے علاوہ 52 ممالک کے تقریباً 423 وفود کی ٹیکسپو 2016ء میں آمد یقینی ہے اور مزید کا سلسلہ جاری ہے۔ بہت سی صف اول کی معروف بین الاقوامی برانڈز بھی ٹیکسپو 2016ء میں اپنی شرکت کی یقین دہانی کرا چکی ہیں۔ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے حکومت برطانیہ کی طرف سے قائم کیے گئے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے برطانوی کاروباری مرکز کی طرف سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھاوا دینے کی غرض سے 25 ارکان پر مشتمل ایک وفد بیرونیس نوشینا مبارک کی قیادت میں ٹیکسپو کا دورہ بھی کرے گا۔
تازہ ترین