• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسپو پاکستان میں 230کمپنیوں کی شرکت ، 4 ایگزبیشن ہالو ں میں320اسٹالز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)اوروفاقی وزارت تجارت نے پاکستان میں پہلی بار ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ ٹیکسپو 2016 کے نام سے مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا ہے ۔نمائش کا افتتاح جمعرات کو وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئر خرم دستگیرخان اور مہمان خصوصی وزیر تجارت برائے سری لنکا راشد بتیع الدین نے مشترکہ طور پر کیا ۔ٹیکسپو 2016 ٹی ڈی اے پی کی طرف سے پاکستان کے سب سے اہم اورمضبوط شعبے - ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کاروباری مواقعوں میں ترقی کے لیے ایک اہم اقدام ہے ۔ مجموعی طور پر 230 بڑی کمپنیوں ، جو پاکستان کے معروف برآمد کنندگان ہیں ، نے 4 ایگزبیشن ہال میں320 سٹالز لگائے ہیں اور تقریباً60 ملکوں کے450 غیر ملکی خریداروں / درآمد کنندگان نے ٹیکسپو 2016 کا دورہ کیا ۔ ٹیکسپو اب تک ٹی ڈی اے پی کی طرف سے بنایا گیا ایک اور برانڈ ہے ۔ یہ ٹی ڈی اے پی کے دوسرے برانڈز جیسے ایکسپو ، عالی شان پاکستان اور سنگل کنٹری نمائش گھینٹ اور سری لنکا کی کامیابی سے پیروی کرتا ہے ۔نیدر لینڈ ، ویت نام اور برازیل کی طرف سے پاکستان کے سفیروں نے ٹیکسپو پاکستان کے لیے کاروباری وفد کی قیادت کی ۔ افتتاح کے بعد ، وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان ، اور سیکرٹری کامرس ، عظمت علی رانجھا ، سی ای ٹی ڈی اے پی ، ایس ایم منیر ، اور سیکرٹری ٹی ڈی اے پی ، رابعہ جویری نے فرانس ، چین ، قازقستان ، بیلجیئم ، نیدرلینڈ ، ویت نام ، سپین اور جرمنی کے وفود کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگز منعقد کیں ۔ ٹی ڈی اے پی نے بین الاقوامی خریداروں کو چینی ، جاپانی ، فرانسیسی ، عربی ، جرمن اور روسی زبانوں کے انٹرپریٹرز کی خدمات فراہم کیں ۔ مختلف وفود کی ایف پی سی سی آئی اورکے سی سی آئی کے ساتھ میٹنگز کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
تازہ ترین