• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر والے شادی کے خلاف تھے، ٹک ٹاکر مدیحہ کا انکشاف

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

معروف ٹک ٹاکر ڈاکٹر مدیحہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ گھر والے اُن کی محمد احسن  شفقت سے شادی کے خلاف تھے۔

مئی 2021 میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والی ٹک ٹاکر جوڑی ڈاکٹر مدیحہ اور محمد احسن نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

اس دوران اس جوڑی نے انکشاف کیا کہ اِن کی ننھی سی، دو ماہ کی بیٹی بھی ہے۔


پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر، معروف ٹک ٹاکر مدیحہ خان کا اس دوران میزبان کو بتانا تھا کہ کیوں کہ اُن کا تعلق کراچی سے ہے اور محمد احسن کا لاہور سے، اسی لیے دونوں کے خاندان والے اس شادی کے لیے راضی نہیں تھے۔


ڈاکٹر مدیحہ نے بتایا کہ اُن کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ اتنی دور، شہر سے باہر اُن کا رشتہ نہیں کریں گی جبکہ محمد احسن کا بتانا تھا کہ اُن کے خاندان کا بھی یہی کہنا تھا کہ کراچی بہت دور ہے، وہاں رشتہ نہیں کریں گے۔

محمد احسن کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں پھر مدیحہ کے خاندان نے بڑا قدم اٹھایا، اسموگ کے دوران مدیحہ کی فیملی کراچی سے لاہور کا سفر طے کر کہ لاہور پہنچی۔

واضح رہے کہ 2021ء کے مئی میں اس جوڑی کا نکاح جبکہ دسمبر کی 7 تاریخ کو اس جوڑی کی شادی کی باقاعدہ طور پر تقریبات کا اغاز ہوا تھا۔


شادی کی مرکزی تقریب 13 دسمبر اور 16 دسمبر کو ولیمہ ہوا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید