• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کمبوڈیا میں ایک شخص 40 مگرمچھوں کا شکار بن کر موت کے منہ میں چلا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 72 سالہ شخص ڈنڈے کے ذریعے ایک مگر مچھ کو پنجرے سے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا تو اسی دوران مگر مچھ نے ڈنڈے کو پکڑ کر اس شخص کو بھی پنجرے کے اندر گھسیٹ لیا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد مگرمچھوں کے گروپ نے اس شخص پر حملہ کردیا اور فارم کی دیواروں پر خون ہی خون پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق مگرمچھ آخری وقت تک اس شخص پر حملہ کرتے رہے، لاش کی باقیات کو تحویل میں لے لیا ہے جس پر کئی زخموں کے نشانات ہیں جبکہ مرنے والے شخص کا ایک ہاتھ کچھ مگرمچھوں نے نگل لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید