معروف ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنی والدہ کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔
تقریب میں ڈیمیئن ہرسٹ کی طرف سے بنائی گئی لیونارڈو ڈی کیپریو کی پینٹنگ 13 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگئی۔
اداکار کی پینٹنگ فروخت ہوتے وقت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔
لیونارڈو کی والدہ نے بھی اپنے فون سے ویڈیو بنائی تھی۔
اس پینٹنگ کے علاوہ دیگر کئی اشیا بھی مہنگے داموں نیلام ہوئیں جن سے حاصل کردہ رقم فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔
سب سے مہنگی فروخت ہونے والی ایسٹن مارٹن اسپورٹس کار تھی جو 16 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی۔