• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی خاتون جو گلا پھاڑ کر پورے محلے کو صبح 6 بجے جگا دیتی ہے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یوں تو صبح سویرے مرغے کی زور دار بانگ ہو یا رات گئے چوکیدار’کی جاگتے رہو‘ کی صدا، یہ تو معمول کی بات ہے جو طبیعت پر گراں نہیں گزرتی۔

تاہم چین میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں روزانہ صبح 6 بجے ایک خاتون گلا پھاڑ کر کچھ اس طرح چیختی ہے کہ آس پڑوس کے تمام افراد اس سے عاجز ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ انہوئی سے تعلق رکھنے والے چانگ نامی سوشل میڈیا صارف نے چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’Douyin‘ پر تقریباً 2 ہفتوں تک لگاتار ایک خاتون کی روزمرہ کے معمول کی ویڈیو شیئر کی۔

چانگ نامی صارف کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون گزشتہ برس اکتوبر سے روزانہ صبح 6 بجے محلے کی مختلف گلیوں میں اپنی بائیک پر چکر لگاتی ہے اور اپنے پھیپھڑوں کو مضبوط بنانے اور ان کی صلاحیت کو بڑھانے کی خاطر اونچی آواز میں چلاتی ہے۔

چانگ کے مطابق اس خاتون کی زوردار چیخ پورے محلے میں باآسانی سنی جاسکتی ہے، اس  سےروزمرہ کے معمول سے ارد گرد کے تمام لوگ پریشان ہیں، انہوں نے مذکورہ خاتون کو ’ہیومن الارم کلاک‘ کا لقب دیا ہے۔

چانگ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر چینی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیوز خوب وائرل ہو رہی ہے ، ان ویڈیوز کو اب تک 70 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید