پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے۔
شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔
فرخ حبیب، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان کے بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے۔
اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کیا گیا ہے۔