سابق ٹیسٹ بیٹر ہارون رشید اس وقت پی سی بی میں سب سے بااثر اور چیئرمین نجم سیٹھی کے سب سے قابل اعتماد افسر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میں ہونے والی نئی پیشرفت میں ہارون رشید کو ڈومیسٹک کرکٹ کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
وہ اس سے قبل پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن اور چیف سلیکٹر تھے، انہیں ندیم خان کی جگہ یہ چارج دیا گیا ہے۔
ہارون رشید ماضی میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ رہ چکے ہیں۔ احسان مانی اور وسیم خان نے نئے سسٹم کے آنے کے بعد انہیں ملازمت سے فارغ کردیا تھا۔
ہارون رشید پی سی بی کا سابقہ سسٹم بنانے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔
نجم سیٹھی کے چیئرمین بننے کے بعد ندیم خان کو ملازمت سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔
قومی ہائی پرفارمنس سینٹر کو قومی اکیڈمی بنا دیا گیا، ایزد سید کو قومی اکیڈمی کا چارج دیا گیا تھا۔
ڈپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے بعد مسٹر نو پرابلم ہارون رشید کو ایک اور اہم ذمے داری دی گئی ہے۔ وہ بیک وقت تھری ان ون کا کام کریں گے۔ مکی آرتھر سے معاملات طے کرنے میں بھی وہ پیش پیش تھے۔