• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنہرے دور کی مقبول اداکارہ رانی کو بچھڑے 30 برس بیت گئے


پاکستان فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کی مقبول اداکارہ رانی کو بچھڑے 30 برس بیت گئے۔ 

سلور اسکرین پر اپنی بہترین پرفارمنسز سے پرستاروں کے دلوں میں جگہ بنانے والی اداکارہ رانی کے مداح ان کی 30ویں برسی نہیں بھولے۔

فلم اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ رانی 8 دسمبر 1946 کو لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام ناصرہ تھا مگر 1962 میں انہوں نے رانی کے نام سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

فلم انڈسٹری میں انہیں ابتدا میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس دور کے فلم ساز رانی کو کاسٹ کرنے سے گریز کرنے لگے لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور انڈسٹری سے تعلق جوڑے رکھا۔

فلم ’دیور بھابی‘ سائن کرتے ہی گویا رانی کی قسمت کا ستارہ بھی عروج پر چلا گیا۔ اس کے بعد فلم ’بہن بھائی‘ سپرہٹ ثابت ہوئی اور پھر انہیں، ’انجمن‘ جیسی فلم ملی جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

لاکھوں دلوں کو جیتنے والی اداکارہ رانی کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید