• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے الزامات عائد کرنے والے صحافی کی معافی موصول ہوگئی، صبا قمر کی تصدیق

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ صبا قمر نے جھوٹے الزامات عائد کرنے والے صحافی نعیم حنیف کی عوامی معافی کے بعد باضابطہ معذرت موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ہرجانے کے قانونی نوٹس سے متعلق اپ ڈیٹس شیئر کی ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے لکھا کہ میں نے این سی سی آئی اے کے لاہور دفتر میں شکایت درج کرائی تھی، جہاں میرے کیس کو نہایت پیشہ ورانہ انداز اور مؤثر طریقے سے نمٹایا گیا۔

انہوں نے سنگین الزامات عائد کرنے والے صحافی نعیم حنیف کی معافی موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ معاملہ حل ہو چکا ہے اور باقاعدہ معذرت بھی موصول ہو گئی ہے۔

صبا قمر کے مطابق میں شہریوں کی شکایات کے ازالے اور غلط معلومات کے تدارک کے لیے این سی سی آئی اے کے اہم کردار کو سراہتی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ این سی سی آئی اے سے متعلق معاملہ اب اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ تاہم باقی کیس عدالتی مراحل میں ہے، جس کا میں مکمل احترام کرتی ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید