بھارتی اداکارہ اور معروف رقاصہ ملائکہ اروڑا نے 52 برس کی عمر میں آئٹم سانگز کرنے سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اس پر کسی قسم کی معذرت یا صفائی دینے کی ضرورت نہیں۔
بالآخر بالی ووڈ میں اپنی دلکش پرفارمنسز کے باعث پہچانی جانے والی ملائکہ اروڑا نے یہ بات ایک یوٹیوب شو پر اپنی گفتگو کے دوران کہی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور دیگر معاملات پر بھی اظہارِ خیال کیا۔
ملائکہ اروڑا نے کہا کہ مجھے اسے کم کرنے یا اس پر معافی مانگنے کی کیا ضرورت ہے؟ لوگ ٹرول کرتے ہیں اور مختلف باتیں کہتے ہیں، لیکن مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس میں اتنی بڑی بات کیا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ رقص ایک اظہار ہے، جسے اس کی اصل خوبصورتی اور اصل صورت میں انجوائے کیا جانا چاہیے، میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں 52 برس کی عمر میں بھی یہ سب کر سکتی ہوں، ضرور میں کچھ درست کر رہی ہوں۔
واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے کئی مشہور آئٹم سانگز میں پرفارم کیا ہے۔