• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیر گیلانی کا شاہد کپور جیسا لُک مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار امیر گیلانی نے اپنے نئے اور منفرد ہیئر اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا جسے سوشل میڈیا صارفین بھارتی اداکار شاہد کپور کے انداز سے مشابہ قرار دے رہے ہیں۔

امیر گیلانی نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ ایک بولڈ بز کٹ ہیئر اسٹائل کے ساتھ نظر آ رہے ہیں، تصاویر سامنے آتے ہی یہ نیا انداز تیزی سے وائرل ہو گیا اور شوبز شخصیات سمیت مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اس موقع پر امیر گیلانی کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ماورا حسین نے بھی بھرپور ردعمل دیتے ہوئے کمنٹ کیا ’اوکے، جسے مداحوں نے خاصا پسند کیا۔‘

امیر گیلانی کے نئے لک کو مداح تازہ اور اسٹائلش تبدیلی قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین اسے شاہد کپور کے کلاسک بز کٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امیر گیلانی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2019 میں ڈرامہ ’لوگ کیا کہیں گے‘ سے کیا۔ تاہم انہیں اصل شہرت 2020 میں مقبول ڈرامے ’صبات‘ میں حسن فرید کے کردار سے ملی، بعدازاں وہ ’نیم‘ اور ’ویری فلمی‘ جیسے نمایاں ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

یاد رہے کہ فروری 2025 میں امیر گیلانی نے ماورا حسین سے شادی کی تھی، دونوں نے اس سے قبل ’صبات‘ اور ’نیم‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جہاں ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بے حد سراہا گیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید