• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف لیاقت آباد کا ٹیکس پورے لاہور سے زیادہ ہوتا ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صرف لیاقت آباد کا ٹیکس پورے لاہور سے زیادہ ہوتا ہے۔ عمران کی پستی کے سفر پر شادیانے نہیں بجائوں گا، امید ختم ہونے پر افسوس ہے۔ ان کا بیانیہ سندھ میں ختم ہوگیا تو کیا اس سے مسائل حل ہوجائیں گے؟ جعلی ڈومیسائل بناکرشہرکا کوٹا چھین رہے ہیں ، رات کو بجلی صبح کو گیس نہیں، وزیراعلیٰ تعصب کی عینک نہیں اتار رہے۔احتساب عدالت میں مصطفیٰ کمال اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 8 جولائی تک ملتوی کرد ی گئی ۔احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نےکہاکہ عمران خان جب اپنی جوبن پر تھے ان کے تمام غلط بیانیے اور ریاست مخالف اقدامات پر ہم نے بات کی،ان کی پستی کا سفر شروع ہوا ہے اس پر شادیانے نہیں بجائوں گا،جن لوگوں کو خواب دکھائے تھے ان کے خواب چکنا چور ہوگئے، امید ختم ہوئی اس پر افسوس ہے،سندھ میں عمران خان بیانیہ ختم ہوجائے تو مسائل ختم ہوجائیں گے ؟