• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹویٹر کا یورپی یونین کے ڈس انفارمیشن کوڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ

برسلز (اے ایف پی) یورپی یونین صنعت کے کمشنر تھیری بریٹن نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹویٹر نے یورپی یونین کے ڈس انفارمیشن کوڈ کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ ایک رضاکارانہ معاہدہ ہے جو بڑے سماجی پلیٹ فارمز کو اکٹھا کرتا ہے لیکن اس کی ذمہ داریاں باقی رہتی ہیں۔ 2018 میں شروع کئے گئے غلط معلومات پر یورپی یونین کے ضابطہ اخلاق میں تقریباً تین درجن دستخط کنندگان شامل ہیں جن میں میٹا، گوگل، ٹویٹر، مائیکروسافٹ اور ٹک ٹاک وغیرہ بھی شامل ہیں۔ یہ چھوٹے پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ مشتہرین اور حقائق کی جانچ کرنے والوں اور غیر سرکاری تنظیموں کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید