نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت میں ایک بار پھر متعصبانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے علامہ اقبال سے متعلق مضمون نصاب سے نکال دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غیرمنقسم ہندوستان کے لیے مشہور ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا لکھنے والے اور نظریہ پاکستان کے خالق علامہ محمد اقبال سے متعلق مضمون نصاب سے نکال دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کانسل نے پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال سے متعلق مضمون نکالنے کی قرارداد منظور کرلی۔ علامہ اقبال سے متعلق مضمون بی اے کے نصاب میں شامل ہے۔