• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: فاطمہ جناح اسپتال میں آج کانگو کا کوئی مریض زیرِ علاج نہیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں کانگو وائرس کا کوئی مریض زیرِ علاج نہیں ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں فی الحال کانگو وائرس کا کوئی مریض داخل نہیں ہے۔

گزشتہ روز لورالائی سے لائے گئے مریض عبدالمنان کو تشویش ناک حا لت میں لایا گیا تھا جانبر نہ ہو سکا۔

حکّام نے بتایا کہ بلوچستان سے رواں سال کانگو کے مصدقہ مریضوں کی تعداد18ہو گئی ہے اور اس دوران کانگو وائرس سے متاثرہ 6 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔

طبّی ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

صحت سے مزید