• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فائرنگ اور مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ اور مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں اورنگی ٹاؤن، اردو چوک میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد میں سر پر وزنی چیز لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔مائی کلاچی روڈ پر شہری کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن اردو چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 24 سالہ عمیر سے ہوئی ہے۔ واقعہ کیسے پیش آیا پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد ڈولمین مال کے قریب جھگڑے کے دوران سر پر وزنی چیز لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقتول نوجوان کی شناخت 18 سالہ محسن کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا، گودام چورنگی کے قریب ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

جائے وقوعہ پر ٹرالر موجود ہے اور ڈرائیور غائب ہے، ٹرالر کو تھانے منتقل کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مائی کلاچی روڈ، ریلوے پھاٹک کے قریب لوٹ مار میں مصروف ڈاکو پر شہری نے فائرنگ کردی۔ شہری کی فائرنگ سے ڈاکو صدام حسین زخمی ہوگیا، زخمی ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

ریسکیو کے مطابق ہجرت کالونی گلی نمبر 34 میں بابا ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 30 سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید