• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہیں نہ دی گئیں تو دھرنا دینگے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان و اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی، آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نذیر احمد لہڑی، پروفیسر فرید خان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ و دیگر نے اس امر پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعلٰی بلوچستان کی جانب سے جامعہ بلوچستان کے لئے 72 کروڑ روپے کےاجراء کے اعلان اور گورنر کی یقین دہانی کے باوجود اب تک رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی ،جس کےنتیجے میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین اپریل اور مئی کی تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں اور بدقسمتی سے جامعہ بلوچستان کے اساتذہ اور ملازمین پچھلے تین سال سے مسلسل اس اذیت ناک صورتحال میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر 30 مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی تو جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر، پرو وائس چانسلر، ٹریژرار اور رجسٹرار کے ساتھ ملکر سریاب روڈ پر احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا دینگے ،صوبائی و مرکزی حکومت کو ہر حال میں جامعہ بلوچستان و دیگر جامعات کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی ، انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں صوبائی حکومت صوبے کی جامعات کے لئے 10 ارب روپے اور مرکزی حکومت ملک بھر کی جامعات کے ریکرنگ بجٹ میں 500ارب روپے اور ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے مختص کرے۔
کوئٹہ سے مزید