آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی۔
آسٹریلیا نے فائنل اور ایشیز کے دو ٹیسٹ میچز کے لیے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا تھا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق اسکواڈ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔
فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے، وہ فٹنس مسائل کے باعث آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے۔
اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور عثمان خواجہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مارنوس لابوشین، نیتھن لائن، ٹوڈ مرفی، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 7 جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔