• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب مل کر ہی ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں، شاہد آفریدی

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سب مل کر ہی ملک کو آگے لے جا سکتے ہیں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اپنی بیٹنگ کی طرح زیادہ وقت نہیں لوں گا۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اس ملک کے لیے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو قربانیں ہماری فوج کی ہیں وہ بے مثال ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہداء کی فیملیز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، بشریٰ انصاری

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔

بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ شہداء  کا قرض نہ ہم کبھی اتار سکے نہ کبھی اتار سکتے ہیں۔

شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بہروز سبزواری

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ شہداء کی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید